ٹریننگ کورس لازمی ، نگران عملے کو پانچ ہزار روپے تک یومیہ معاوضہ دیا جائے گا
لاہور(خصوصی رپورٹ)بورڈ امتحانات میں ڈیوٹیاں دینے والا پرانا نگران عملہ فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اب امتحانی ڈیوٹیاں صرف تربیت یافتہ عملہ ہی دے سکے گا، امتحانات کیلئے اساتذہ کو نگرانی کی تربیت دی جائے گی۔صرف تربیت یافتہ عملہ ہی امتحانی ڈیوٹی کیلئے رکھا جائے گا، تربیت یافتہ نگران عملے کو پانچ ہزار روپے تک یومیہ معاوضہ دیا جائے گا ،امتحانی ڈیوٹی دینے کیلئے ٹریننگ کورس لازمی کرنا ہوگی،دونوں امتحانات میں سالانہ 10 ہزارسے زائد اساتذہ نگرانی کی ڈیوٹیاں سرانجام دیتیہیں۔