لاہور (کرائم رپورٹر ) سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس 10 نومبر کو ہو گا،آئی جی نے کہا کہ میرٹ، سنیارٹی اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 288 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال اب تک سب انسپکٹرز سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے 5 پروموشن بورڈز منعقد ہو چکے ہیں جن میں 757 افسروں کو ترقی دی گئی۔