کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا اندازہ ہے۔
ان علاقوں میں مری، گلیات، اور دیگر پہاڑی مقامات شامل ہیں جہاں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔لاہور سمیت مختلف شہروں میں اسموگ اور آلودگی کی سطح بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 398 ریکارڈ کیا گیا ہے، اور کئی علاقوں میں یہ شرح 1000 سے بھی تجاوز کر چکی ہے، جن میں سول سیکرٹریٹ میں 1018، ساندہ روڈ 997، راوی روڈ 820، اور جی سی یو کے اطراف 686 شامل ہیں۔ دیگر علاقوں جیسے ڈی ایچ اے فیز 8 میں 598، اقبال ٹاؤن میں 563، سید مراتب علی روڈ 561، اور صدر میں 548 کی سطح دیکھی گئی ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں تاکہ سانس کی بیماریوں اور آنکھوں میں جلن سے بچا جا سکے۔
کراچی میں فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 170 ریکارڈ کی گئی ہے، اور ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق یہ شہر دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری اور نمی 51 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ شمال مشرقی سمت سے ہلکی ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔
رواں سال سردی کا موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے، اور نومبر میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی کی توقع ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور نمی کا تناسب 19 فیصد تھا۔ اسلام آباد میں بھی آج موسم خشک اور ٹھنڈا رہنے کا امکان ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا اندازہ ہے، اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔ جنوب مشرقی سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا اندازہ ہے۔