پاکستان کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتے ہیں:ترجمان افغان حکومت

باہمی احترام اور داخلی امور میں عدم مداخلت کے اصولوں پر مبنی تعلقات کے پابند ہیں: ذبیح اللہ مجاہد
کابل(آئی این پی )افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاہے استنبول مذاکرات کے بعد دونوں فریق دوبارہ ملاقاتیں کریں گے اور باقی مسائل پر غور و خوض کیا جائے گا۔ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا  امارت اسلامی افغانستان ان مذاکرات کی سہولت کاری اور ثالثی پر ترک جمہوریہ اور ریاست قطر کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔امارت اسلامی افغانستان دیگر ہمسایہ ممالک کی طرح پاکستان کے ساتھ بھی مثبت تعلقات چاہتی ہے اور باہمی احترام، داخلی امور میں عدم مداخلت اور کسی کے لیے خطرہ نہ بننے کے اصولوں پر مبنی تعلقات کی پابند ہے۔