163 افغانیوں کو بھی گرفتار کیاگیا‘وادی سون میں بھی 4 مالک مکان گرفتار،7دکانیں سیل
راولپنڈی‘لاہور(آئی این پی)غیرقانونی مقیم غیرملکی افراد کے خلاف کریک ڈان میں تین روز کے دوران افغان باشندوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالک مکان کو گرفتار کرلیا گیا، 163 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا، 51 مقدمات درج کرلیے گئے۔وادی سون میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف پولیس کریک ڈا ئون میں اب تک 19 مقدمات درج کرلئے گئے اور 20 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق اس دوران غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو پناہ دینے والے 4 مالک مکان بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پولیس نے 7 دکانوں کو سیل کر دیا ہے