ججز ٹرانسفر کی مخالفت کرنے اور نوٹ لکھنے پر سراہتے ہیں،حامد خان

اب چیف جسٹس کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے عہدے کی حرمت قائم کریں، پریس کانفرنس
اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے تبادلے بارے پریس کانفرنس میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے حامد خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وکلاء نے اس تبادلے کویکسرمستردکردیاہے اور بتایاہے کہ وکلاء نے دو درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کردی ہیں حامد خان نے کہاہے کہ ہم چیف جسٹس کی جانب سے ججز ٹرانسفر کی مخالفت کرنے اور نوٹ لکھنے پر سراہتے ہیں، اب چیف جسٹس کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے عہدے کی حرمت قائم کریں، چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ عدلیہ کا سب سے بڑا عہدہ ہے، چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ جو آپ انتظامی سائڈ پر نہیں کرسکے، عدالت میں کریں، لاہور ہائیکورٹ بار کی درخواستوں پر چیف جسٹس پاکستان سماعت کریں،لاہور ہائیکورٹ کورٹ بار کی درخواست کو منظور کریں، لاہور ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کو چیلنج کیا، ہم صرف سپریم کورٹ کو ہی واحد آئینی عدالت مانتے ہیں، ہم وفاقی آئینی عدالت کو نہیں مانتے وہ ایگزیکٹو کی عدالت ہے