زنیرہ کو جان بوجھ کر کچل کر جان سے مارنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
بوریوالا (خصوصی رپورٹ)بوریوالا میں تیز رفتار ٹریکٹر ڈرائیور نے جان بوجھ کر ڈیڑھ سالہ بچی کو روند ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ تھانہ ساہوکا کے چک 36 کے بی میں ڈیڑھ سالہ زنیرہ اپنے والد وحید الحسن کے ہمراہ گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اسی گاؤں کا رہائشی مختار پنوار ٹریکٹر انتہائی تیز رفتاری سے زگ زیگ کرتے ہوئے آیا ،بچی کے باپ وحید الحسن نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے زنیرہ کو ٹریکٹر تلے کچل کر اس کی جان لے لی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ساہوکا پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔