مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

دو ڈاکو شہریوں سے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر جنگل کی طرف فرار ہوئے، پٹرولنگ ٹیم کی گاڑی پر فائرنگ 
 فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا ، سجاد ہسپتال میں دم توڑ گیا ، فرار ساتھی کی تلاش 
لاہور(کرائم رپورٹر) شاد باغ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پیٹرولنگ ٹیم نے ان کا تعاقب کیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق دو ڈاکو شہریوں سے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر قریبی جنگل کی جانب فرار ہوئے تھے۔ اطلاع ملنے پر پیٹرولنگ ٹیم نے ملزمان کا پیچھا کیا، تاہم ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ بعد ازاں شاد باغ پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں پایا گیا جو دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت سید سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ فرار ساتھی کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔