کراچی: شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے اعلان کیا ہے کہ آج شہر کے مختلف علاقوں میں شیڈول مینٹیننس کے باعث بجلی کی عارضی بندش کی جائے گی۔
کے الیکٹرک کے مطابق مینٹیننس کا کام صبح 8 سے 9 بجے کے درمیان شروع ہوگا، جبکہ بیشتر متاثرہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی شام 6 بجے تک معطل رہے گی۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ مقررہ اوقات کے دوران متعلقہ فیڈرز پر بجلی بند رکھی جائے گی تاکہ نظام کی بہتری اور مرمت کا کام مکمل کیا جا سکے۔بجلی کی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں KCHS-D، مکہ اسکوائر (جوہر روڈ)، اسٹیلیکس، گلشنِ زبیدہ، گرین پارک سٹی، نادرن بائی پاس، شادمان ٹاؤن، پاکستان بازار، پرانی تھانہ آر ایم یو، کوئٹہ ٹاؤن، کے ڈی اے ایمپلائی سوسائٹی، کنگ ریزیڈنسی، نیوی مرچنٹ سی ایچ ایس، عثمان ٹیرس، واک وے اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
کے الیکٹرک نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عارضی بندش کے دوران اپنے روزمرہ کے معمولات کو پہلے سے ترتیب دیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔ادارے کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کا مقصد نظام کی بہتری اور بجلی کی ترسیل کو مزید مؤثر بنانا ہے، تاکہ مستقبل میں صارفین کو بہتر اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔