وزیر اعلیٰ پنجاب سے سپیکر کی ملاقات،تمام تحفظات دور کردیئے گئے

مریم نواز کی  کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز بل نظرثانی کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی یقین دہانی 
لاہور(آئی این پی )  وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز سے سپیکر صوبائی اسمبلی ملک احمد کی ملاقات ہوئی اور اس دوران تمام تحفظات دور کردیئے گئے جبکہ کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز بل 2026 نظرثانی کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  سپیکر پنجاب اسمبلی کو ملاقات کے لیے فون کیا تھا اور ان کی دو گھنٹے سے زائد ملاقات رہی، ملاقات میں وزیر اعلی مریم نواز نے  سپیکر پنجاب اسمبلی کے تمام تحفظات دور کیے۔ ملاقات میں ڈی پی او قصور کے معاملے پر ملک محمد احمد خان کی منشا کے مطابق معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کی گئی اور وزیراعلیٰ نے  سپیکر پنجاب اسمبلی کو پارلیمان کی تکریم کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے  کہا  کہ عوامی نمائندے کے ساتھ کسی افسر کا غیرمناسب رویہ قابل برداشت نہیں۔  سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہم عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے  ہی اسمبلی میں آئے ہیں، پارلیمان کی حرمت میری اولین ترجیح ہے۔