ہالینڈ:ہزاروں افراد کاغزہ کے شہید بچوں کے حق میں مظاہرہ

 ٹائون سکوائر میں  بچوں کے  ہزاروں جوتے سڑک پر رکھ کر  منفرد احتجاج کیا گیا
 ٹورنٹو (آئی این پی )اسرائیلی مظالم کے خلاف اور غزہ کے شہید بچوں کی یاد میں نیدرلینڈز میں ہزاروں جوتے رکھ کر منفرد احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق نیدرلینڈز کے  شہر المیرے کے ٹائون سکوائر میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اور غزہ کے بچوں حق میں لوگوں نے بچوں کے ہزاروں جوتے سڑک پر رکھ کر منفرد احتجاج کیا۔ نیدرلینڈز میں گزشتہ سال بھی لوگوں نے غزہ کے بچوں کے حق میں اس طرح کے مظاہرے کیے تھے