سابق کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور مشہور اداکارہ ثنا جاوید ایک بار پھر اپنی حالیہ پوسٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار ہو گئی ہیں۔
ڈرامہ سیریلز جیسے ’پیارے افضل‘، ‘ذرا یاد کر‘، ‘رومیو ویڈز ہیر‘ اور دیگر میں اداکاری کے باعث ثنا جاوید پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 9.1 ملین فالوورز ہیں۔ثنا جاوید نے حال ہی میں دبئی سے اپنی تصاویر شیئر کیں، جس پر ایک صارف عمیر قاضی نے کمنٹ کیا: "مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے"، جس پر اداکارہ نے جواب دیا: "میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی"۔
ثنا جاوید کے شوہر سے متعلق اس جواب پر صارفین نے شدید تنقید کی، اور کمنٹ میں کہا گیا:
"میں اپنا شوہر کسی کو نہیں دے سکتی، لیکن کسی اور کا لے سکتی ہوں"
"کیوں کہ میں نے خود کسی کا شوہر چھینا ہے"
"سنو، یہ تمہارا شوہر نہیں، دراصل تم نے اسے کسی اور سے چھینا ہے"
"کسی کو تمہارے شوہر کی ضرورت نہیں، اپنے پاس ہی رکھو"
یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیز بحث اور تنازع کا سبب بن گیا ہے۔