امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سال کے آغاز پر اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ ان کی نئے سال کی خواہش کیا ہے تو انہوں نے مختصر مگر معنی خیز جواب دیا:"زمین پر امن"ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دنیا مختلف خطوں میں جاری جنگوں اور تنازعات کا سامنا کر رہی ہے۔سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے اور صارفین نے اس پر مختلف ردعمل دیا ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر صدر ٹرمپ کا یہ امن سے متعلق بیان عالمی حالات کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے، تاہم عملی اقدامات پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔