کوئی بھی شہری اس کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی
سرینگر(آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں حکومت نے انٹرنیٹ کو متوازی نیٹ ورک سے استعمال کرنے والی ٹیکنالوجی وی پی این کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔بی بی سی کے مطابق کولگام، شوپیان، کپوارہ، ڈوڈہ اور دیگر اضلاع کی مقامی انتظامیہ نے الگ الگ احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام امن و قانون کو برقرار رکھنے اور ہند مخالف عناصر کی طرف سے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ضلع کپوارہ کے مجسٹریٹ سری کانت بالا صاحب سوسے نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس پولیس کی طرف سے موصول اطلاعات کا حوالہ دیا گیا جن میں ورچول پروائیویٹ نیٹ ورک یا وی پی این کے بڑھتے استعمال پر تشویش ظاہر کی گئی تھی۔حکمنامے کے مطابق وی پی این سروسز سے خدشہ یہ ہے کہ اسے غیرقانونی اور ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے