4روپے ایک پیسے کی کمی کے ساتھ ایل پی جی 250روپے 28پیسے کلو ہوگئی
گھریلو سلنڈر 3ہزار 79سے کم ہو کر 2 ہزار 953روپے کا ہوگیا،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)حکومت نے نئے سال کی آمد پر ایل پی جی سستی کر دی، جنوری کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 47 روپے 43 پیسے سستا کر دیا گیا،فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے ایک پیسے کی کمی کر دی گئی، گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے 28 پیسے جبکہ11.8کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 953 روپے مقرر کی گئی ہے، رواں ماہ کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے مقرر تھی۔