قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی، عمر ایوب، نے قلات میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 18 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔عمر ایوب نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کی بہادری قابل ستائش ہے۔واضح رہے کہ 2 ماہ قبل، بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوئے تھے۔