ڈسپلن کی خلاف ورزی پرعبداللہ اعظم اور غلا م مرتضیٰ کے نام خارج ، زبیر علی کا داخلہ منسوخ کردیا گیا
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر مزید 8طلبا کے خلاف ایکشن لے لیا۔پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ہنگامہآرائی، طلبہ کو اکسانے کے الزام میں انسٹیٹیوٹآف الیکٹریکل کے عبداللہ اعظم اور شعبہ سپورٹس سائنسز کے غلا م مرتضیٰ کو خارج کر دیا گیا۔ شعبہ سپورٹس سائنسز کے عادل شہزاد کو ہنگامہآرائی پر10 ہزار جرمانہ اور ایک سال کے لئے معطلی کی سزادی گئی۔ انسٹیٹیوٹآف اسلامک سٹڈیز کے زبیر علی کا نصاب اور اساتذہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر داخلہ منسوخ کردیا گیا۔ اسی طرح کلاس فیلو کے موبائل چوری کے الزام میں انسٹیٹیوٹآف اسلامک سٹڈیز کی طالبہ کا داخلہ بھی منسوخ کردیا گیا۔ جبکہ ڈسپلنری کمیٹی نے مختلف خلاف ورزیوں پر شعبہ سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے محمد عدیل، محمد احمرعمیر اکرم اورفرحان عدیل کو 5 ہزار جرمانہ اور وارننگ دی۔