خیبر پختونخوا: وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات پر 3 افراد گرفتار

خیبر پختونخوا: وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات پر 3 افراد گرفتار

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات کے معاملے پر اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کی ہے۔

 اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو اس حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد تفصیلی انکوائری کی گئی۔انکوائری کے دوران یہ ثابت ہوا کہ ریونیو اسٹاف کی ملی بھگت سے وراثتی اراضی کے جعلی انتقالات کیے گئے تھے۔ اس کے نتیجے میں ایف آئی آر درج کی گئی اور اس میں نامزد 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں خالد عثمان، پٹواری، حامد حسین اور شہزاد شامل ہیں۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ کارروائی عوامی شکایات پر کی گئی ہے تاکہ زمینوں کے جعلی انتقالات کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکے اور عوام کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔