کراچی (آئی این پی)کراچی کے نوجوان سے محبت میں دھوکا کھانے والی خاتون بالآخر واپس جانے کے لیے راضی ہوگئی ۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکا واپس جانے کیلیے تیار ہیں۔اونیجا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک واپس جانے کیلیے تیار ہیں لیکن ان کے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے۔اونیجا نے مطالبہ کیا کہ ہے مجھے نیویارک جانے کیلیے ٹکٹ دیا جائے، میں اپنے ملک جانے کیلیے تیار ہوں۔