چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ ) وزیراعلیٰ مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا اور انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس عشرت یاسین کی زیر نگرانی پیرا فورس کی شاندار کارروائی، چک نمبر 109بارہ ایل میں تقریباً 1 کروڑ روپے مالیت کے 4 ایکڑ قیمتی زرعی اراضی غیر قانونی قابضین بوٹا ولد عادل سے واگزار کروا کر اصل مالک رمضان ولد خیر دین کے حوالے کردی۔ رمضان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز ، ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا اور پیرا فورس ٹیم چیچہ وطنی کا شکریہ ادا کیا اور اسے اپنے لیے بڑی کامیابی قرار دیا۔