ا یپ پر جو ا ،بکیا گرفتار

 گرین ٹائون میں ملزم غلام نبی سے موبائل، لیپ ٹاپ اور 35 ہزار برآمد
 لاہور(کرائم رپورٹر) گرین ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹ پرو ایپ کے ذریعے غیر ملکی لیگز کے کرکٹ میچز پر جواء  لگانے والا بکیا گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے بیٹ پرو ایپ کے ذریعے کرکٹ میچز پر جواء  لگایا ہوا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، 35 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمد کی گئی۔ ملزم انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ میچز پر بھی جواء  لگاتا تھا۔ ملزم مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء   بھی کرواتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او گرین ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی