پاکستان میں چاول کی پیداوار میں انقلاب: نیا ہائبرڈ بیج تیار

پاکستان میں چاول کی پیداوار میں انقلاب: نیا ہائبرڈ بیج تیار

لاہور: پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر نیا ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کر لیا ہے، جو پاکستان کی زرعی تاریخ میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 پیداوار میں 3 گنا اضافہ:
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اس نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 3 گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ تک پہنچ جائے گی۔یہ پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا "ہانگ لیان" قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔
 تحقیقاتی ٹیم اور منظوری:
ہائبرڈ چاول کی تیاری میں پنجاب یونیورسٹی کے چیئرمین پلانٹ بریڈنگ ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر محمد علی کلاسرا اور چین کی وہان یونیورسٹی کے پروفیسر رنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو سمیت دیگر سائنسدان شامل تھے۔پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (PARC) نے تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعد نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دے دی۔
 10 سالہ تحقیق اور کامیاب تجربات:
ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق یہ بیج 10 سالہ تحقیق اور تجربے کا نتیجہ ہے۔پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں میں اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔نیا ہائبرڈ چاول بیکٹیریائی بیماریوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
 زرعی شعبے میں انقلاب:
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کا کہنا ہے:"یہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لائے گا۔ غذائیت میں بھی شہریوں کے لیے مفید ہے اور فی ایکڑ 3 گنا زیادہ پیداوار سے عام کسان کو براہِ راست فائدہ ہوگا۔"