ویب ڈیسک: خوبرو اور مقبول اداکارہ عائزہ خان نے شوبز سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے کر اپنے مداحوں کو حیران اور پریشان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اشارہ:
عائزہ خان نے لندن کے ہری بھرے اور پُرفضا مناظر کی تصاویر شیئر کیں۔تصاویر کے ساتھ لکھا:"دیکھنا تھا کہ میری ریٹائرمنٹ کیسی ہو سکتی ہے۔"مداحوں نے تبصروں میں ان کے ساتھ ریٹائرمنٹ پلاننگ شروع کر دی، اور سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان آگیا۔
لندن میں سرگرمیاں:
عائزہ نے مقامی میوزیم کا دورہ کیا۔علی ظفر کے ساتھ آرٹ اور ثقافت سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
پہلے کے انکشافات:
چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا تھا:"ایک وقت ایسا آئے گا جب میں اور دانش تیمور نہ صرف اسکرین بلکہ سوشل میڈیا سے بھی غائب ہو جائیں گے۔""پھر ہم کہیں دور سوئٹزرلینڈ کی حسین وادیوں میں اپنی زندگی کا نیا باب شروع کریں گے۔"
مداحوں کے سوالات:
کیا لندن کے مناظر نے سوئٹزرلینڈ کے خوابوں کو پیچھے چھوڑ دیا؟
یا یہ صرف آنے والی زندگی کی ایک جھلک تھی جس کی طرف عائزہ بڑھ رہی ہیں؟