وزیراعظم نیتن یاہو نے ذاتی اور سیاسی مفادات کے لئے جنگ جاری رکھی ہوئی ہے
ہم نے غزہ میں اتنا قتل اور تباہی کر دی ہے جو اب کافی ہے:اہوداولمرت کا بیان
یروشلم (آئی این پی)سابق اسرائیلی وزیراعظم اہوداولمرت غزہ میں جاری جنگ کو غیرقانونی قرار دیدیا۔ سابق اسرائیلی وزیراعظم اہوداولمرت نے کہا ہم نے غزہ میں اتنا قتل اور تباہی کردی ہے جو اب کافی ہے،قطر نے اکتوبر 2023 میں اسرائیل کو پیغام دیا تھا،حماس فوری یرغمالیوں کا تبادلہ کرنے کے لیے تیار تھا۔اہوداولمرت نے مزیدکہامجھے توقع نہیں تھی حکومت قطرکے پیغام کونظراندازکردے گی،نیتن یاہو نے ذاتی اور سیاسی مفادات کیلئے جنگ جاری رکھی ہوئی ہے