ساہیوال، کالعدم ٹی ٹی پی کے شدت پسند کو 31 سال قید کاحکم

محمد حسنین سے 1950گرام دھماکہ خیز مواد، خشک بیٹریاں، الیکٹرانک آلات،، ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے تھے
ساہیوال(آئی این پی)ساہیوال میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ضیا اللہ خان نے بدھ کے روز کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شدت پسند کو 31 سال قید کی سزا سنادی۔رپورٹ کے  مطابق کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)سے تعلق رکھنے والے محمد حسنین کو 7 مئی کو سپر سٹی بائی پاس کے قریب انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ڈی)کی جانب سے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اس کے قبضے سے ایک ہزار 950 گرام دھماکا خیز مواد، خشک بیٹریاں، الیکٹرانک آلات، سرکٹس، ڈیٹونیٹرز اور نقدی برآمد کی تھی۔