ساہیوال(خصوصی رپورٹ)سی ٹی ڈی ٹیم کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کا دہشتگردگرفتار ،نفرت انگیز کتابچے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم کا ایک رکن اڈا84/5-Lپر نفرت انگیز کتابچے ولٹریچر تقسیم کر رہاہے جس پر سی ٹی ڈی ٹیم نے چھاپہ ما رکر ملزم کو گرفتارکرکے نفرت انگیز مواد پر مشتمل 6کتابچے،لٹریچر ،نقدی 4770روپے ، اے ٹی ایم کارڈ ،موبائل فون ،2سمیں برآمد کرلیں۔ملزم کالعدم تنظیم کی تشہیر اور لٹریچر تقسیم کرکے عام شہریوں کی ذہن سازی کرکے دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا تھا۔ گرفتار ملزم عدنان حفیظ تحصیل راولاکوٹ ضلع پونچھ کا رہائشی ہے۔پولیس تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔