نارووال:دیہاتیوں نے فائرنگ کرکے 12 فٹ لمبے اژدھے کو ہلاک کر دیا

 نارووال (خصوصی رپورٹ)نارووال میں دیہاتیوں نے فائرنگ کرکے 12 فٹ لمبے اڑدھے کو ہلاک کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ نارروال کے علاقے خان خاصہ میں ایک کھیت سے ایک من وزنی اور 12 فٹ لمبا اڑدھا نکل آیاجسے مقامی افراد نے فائرنگ کر کے مار ڈالا۔ اڑدھے کو مارنے کے بعد کندھے پر اٹھائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مقامی افراد نے گڑھا کھود کر ہلاک اڑدھے کو زمین میں دبا دیا۔