کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی در خواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر 32 ارب 66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔دوران سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ ستمبر میں بجلی کی اوسط فیول لاگت 10 روپے 2 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ستمبر کے دوران بجلی کی اوسط فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 46 پیسے لگایا گیا تھا۔واضح رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2 روپے56 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر رکھی تھی۔