بجلی صارفین پر 32 ارب 66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہونے کا خدشہ ہے:حکام
کراچی (یواین پی)نیپرا نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی در خواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی در خواست پر نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جس سے بجلی صارفین پر 32 ارب 66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ دوران سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ ستمبر میں بجلی کی اوسط فیول لاگت 10 روپے 2 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ستمبر کے دوران بجلی کی اوسط فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 46 پیسے لگایا گیا تھا۔