یہ تجویز شہر قم میں ایک اجتماع کے دوران پیش کی گئی:رکن پارلیمنٹ محمود نبویان
تہران(آئی این پی)ایران کے ایک رکن پارلیمنٹ محمود نبویان نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں ایٹم بم تیار کرنے کی اجازت دیں۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ تجویز شہر قم میں ہونے والے ایک اجتماع کے دوران پیش کی، جہاں موجود افراد نے اس کی حمایت میں ردعمل دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق محمود نبویان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے اجتماع کے دوران ایران کی جوہری پالیسی پر نظرثانی اور ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت دینے کا معاملہ اٹھایا تھا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے متعدد ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ملک کے دیرینہ مقف پر نظرثانی کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔ ایران طویل عرصے سے یہ مقف اختیار کرتا رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا