سوڈان میں فوجی انخلا کے بعد الفشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ذریعے جاری قتلِ عام

سوڈان میں فوجی انخلا کے بعد الفشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ذریعے جاری قتلِ عام

گزشتہ ہفتے سوڈان کے شہر الفشر سے فوجی انخلا کے بعد سے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں، اور پیرا ملٹری فورسز کے شہر پر کنٹرول کے بعد سے قتل و غارت جاری ہے۔

سوڈانی مسلح افواج کے مطابق، اتوار سے بدھ کے دوران تقریباً 2 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اسی طرح، سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک کے مطابق، ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہاتھوں 15 سو سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، صرف دو دن میں 26 ہزار سے زیادہ افراد شہر سے انخلاء کر چکے ہیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا کہنا ہے کہ الفشر میں تقریباً 1 لاکھ 77 ہزار شہری پھنسے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔