نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے کلاڈ سیڈنگ کے ذریعے مصنوعی بارش کرانے کا تجربہ کیا گیا، تاہم شہر کے کسی حصے میں بارش نہ ہوسکی۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور دھند کے خاتمیکیلئے حکومت کی جانب سے مصنوعی بارش کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد کی گئی کلاڈ سیڈنگ کے باوجود بارش نہ ہو سکی۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق نئی دہلی میں کیے گئے کلاڈ سیڈنگ کے حالیہ تجربے پر تقریبا 1 کروڑ 28 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، تاہم یہ مہنگا تجربہ مصنوعی بارش لانے میں ناکام رہا