حکومت پنجاب کا راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

 راولپنڈی(آئی این پی )حکومت پنجاب نے صوبے میں اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کرلیا، بادلوں کی ممکنہ موجودگی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا جائے گا۔صوبائی حکومت کے اس فیصلے کے بعد محکمہ ماحولیات سمیت متعلقہ ادارے راولپنڈی پہنچ چکے ہیں۔