لاہور وگردونواح میں 48 لاکھ سے زائد درخت لگانے کا فیصلہ

درخت لگانے سے فضائی آلودگی میں کمی ہوگی‘ شہری آبادی کا پھیلا ئو روکنے میں مددملے گی:ترجمان محکمہ ہائوسنگ
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب حکومت نے لاہور کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے نجات دلانے کیلئے ایک انقلابی منصوبہ لنگز آف لاہور شروع کر دیا۔منصوبے کا مقصد لاہور کے اردگرد ایک جنگل نما حد بندی قائم کرنا ہے جو نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی لائے گی بلکہ شہری پھیلا ئوکو بھی روکنے میں مددگار ثابت ہوگی۔محکمہ ہائو سنگ کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت 48 لاکھ سے زائد درخت لگائے جائیں گے، جبکہ لاہور کی جنگل نما حد بندی کی کل لمبائی 112 کلومیٹر اور رقبہ 1711 ایکڑ پر محیط ہوگا، منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 1210 ایکڑ اراضی پر 59 کلومیٹر طویل رنگ فاریسٹ بنایا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں 31 اور تیسرے مرحلے میں 22 کلومیٹر طویل جنگلات لگائے جائیں گے،