سوات وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

 سوات ( اے ایف بی)سوات کے مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، زیر زمین گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔