اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف پہلے ہی باعزت بری ہونے والے مقدمے میں دوبارہ چالان جمع کروا دیا۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی، اور عمران خان کی جانب سے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ کسی ملزم کو بری کرنے کے بعد اسی مقدمے میں دوبارہ چالان پیش کیا گیا۔عدالت نے پہلے والا بریت کا آرڈر طلب کیا، ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد نئے چالان والے کیس کو داخل دفتر کر دیا۔یہ مقدمہ آزادی مارچ کے سلسلے میں تھانہ ترنول میں درج کیا گیا تھا۔