وائرل آپریشن ویڈیو تنازع، پنجاب کے تمام ڈاکٹرز کی مستعفی ہونے کی دھمکی

لیڈی ولیگڈن  ہسپتال میں ڈاکٹرز کا معطلی پر شدید احتجاج، ویڈیو نو ماہ پرانی قرار
لاہور(آئی این پی )لاہور کے لیڈی ولیگڈن اسپتال میں ایک وائرل آپریشن ویڈیو کے تنازع شدت اختیار کرگیا، ڈاکٹرز نے معطلی اور زبردستی بیانات کے بعد احتجاج کرتے ہوئے پنجاب بھر میں اپنے استعفی جمع کروانے کی دھمکی دی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق لاہور کے معروف لیڈی ولیگڈن اسپتال میں ایک نو ماہ پرانی آپریشن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد چھ سے آٹھ ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیاویڈیو میں دکھایا جانے والا عملہ حقیقت میں آپریشن میں شامل نہیں تھا، تاہم اس کے بعد ڈاکٹرز سے زبردستی بیانات قلمبند کروائے گئے۔ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر وائس ڈینز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے )کے صدر احمد گجر نے کہا کہ معطلی اور بیانارروائی غیر مناسب ہے، اور جو چھوٹے یا جونئیر ڈاکٹروں کی غلطی ہوئی اسے معاف کیا جانا چاہیے