زلزلے کے دوران خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دے دیا

بنکاک (آئی این پی)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران خاتون نے پولیس جنرل ہسپتال کی عمارت کے باہر سڑک پر بچے کو جنم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہسپتال کے ترجمان پولیس کرنل سریکول سری سانگا نے تصدیق کی اور بتایا کہ فوری طور پر خاتون اور نومولود کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ایکس پر ایک صارف نے نومولود کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں اسے دارالحکومت بنکاک کی سڑکوں پر پیدا ہونے والا بچہ قرار دیا گیا۔