لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ عروبہ مرزا نے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ سے منسوب انسٹاگرام میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان نے مجھ سے بھی متعدد بار رابطے کی کوشش کی۔عروبہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مبینہ اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکرین شارٹس میں ثاقب چدھڑ کی جانب سے گفتگو شروع کرنے اور اسنیپ چیٹ پر بات جاری رکھنے کی درخواستیں شامل ہیں۔اسکرین شاٹس کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ مومنہ اقبال، سیدہ طوبی اور اب میں بھی۔عروبہ مرزا کی یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ثاقب چدھڑ پہلے ہی ایک اور تنازع کی وجہ سے خبروں میں ہیں، جس میں ان پر اداکارہ اور میزبان سیدہ طوبی کو بطور تحفہ آئی فون دینے کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔