ہم سڑکوں پر بھیک، تم آئی ایم ایف سے مانگتے ہو ،خواجہ سرا ء سراپا احتجاج

 اتنی مہنگائی میں زندگی گزارانا ناممکن ہوچکا ، حکومت مسائل پر توجہ نہیں دے رہی
کراچی(آئی این پی )ملک میں مہنگائی بجلی ،گیسپ یٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خواجہ سرا بھی میدان میں آگئے، بڑی تعداد  میںخواجہ سرائوں نے کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہو کر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا نعرہ تھا، ہم سڑکوں پر بھیک مانگتے ہیں، تم آئی ایم ایف سے بھیک مانگتے ہو،جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔خواجہ سرائوں نے پلے کارڈ اٹھا کر شدید نعرے بازی کی انہوں نے کہاکہ اتنی مہنگائی میں زندگی گزارانا ناممکن ہوچکا ہے مگر حکومت عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی