گوادر کے لیے فضائی سفر کو سہل بنانے کے لیے مزید دو پروازیں بحال کر دی گئی ہیں۔
یہ پروازیں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی کاوشوں سے بحال کی گئیں۔ پی آئی اے کی نئی پروازیں کراچی سے گوادر کے لیے اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔
وفاقی وزیر کا بیان
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا:تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فضائی رابطے میں توسیع ناگزیر ہے۔گوادر کے لیے صرف ایک پرواز چل رہی تھی، نئی پروازوں کا اضافہ ایک اہم پیش رفت ہے۔پروازوں کی بحالی وزیراعظم کے کاروبار دوست وژن کا عملی اظہار ہے۔
معاشی اور تجارتی اثرات
محمد جنید انوار نے مزید کہا:گوادر فری زونز کی فعالی میں بہتر فضائی رسائی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔فضائی سہولیات سے سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع بڑھیں گے۔تاجر برادری، پورٹ عملے اور لاجسٹکس سیکٹر کو سہولت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے فضائی روابط ضروری ہیں۔
گوادر میں ترقی کا نیا باب
وزیر بحری امور نے کہا کہ پروازوں میں اضافے سے گوادر میں معاشی ترقی کا نیا باب کھلے گا اور یہ اقدامات شہر کو بین الاقوامی تجارتی مرکز بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔