فوڈسکیورٹی، حفظان صحت کےمعیارکویقینی بنانےکیلئےاتھارٹی کاقیام اہم اقدام ہے: وزیراعظم

فوڈسکیورٹی، حفظان صحت کےمعیارکویقینی بنانےکیلئےاتھارٹی کاقیام اہم اقدام ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فوڈ سکیورٹی اور حفظانِ صحت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام ایک اہم قدم ہے۔

 انہوں نے اس منصوبے کو قوم کے لیے بہت بڑی خدمت قرار دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ادارے کے قیام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوراک اور ادویات کی شفاف نگرانی کے لیے ریگولیٹری ادارے کا قیام وقت کی ضرورت تھی۔وزیراعظم نے بتایا کہ یہ اتھارٹی خطے میں “سنٹر آف ایکسیلنس” بنے گی اور ملکی سطح پر معیار کو فروغ دے گی۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیبارٹری کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور لیبارٹری سے متعلق بریفنگ بھی لی۔ اس موقع پر پاکستان کی پہلی پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی، جس میں ادارے کے قیام اور اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔