راولپنڈی میں مری روڈ پر ایک ٹک ٹاک صارف نے انتہائی خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو چلتی جیپ سے اتر کر ساتھ چلتے ہوئے بنائی، جس کے بعد ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر نے کمیٹی چوک کے قریب یہ اسٹنٹ دکھایا، جہاں وہ چلتی جیپ سے اتر کر سڑک پر دوڑتا دکھائی دیا، جس سے دیگر گاڑیوں اور عوام کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور جیپ کو بھی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ایسے خطرناک اسٹنٹس سے گریز کریں کیونکہ یہ نہ صرف اسٹنٹر کے لیے بلکہ دیگر افراد کے لیے بھی جان لیوا ہو سکتے ہیں۔