مین روڈ پر فحش گانے چلا کر ویڈیو بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

مین روڈ پر فحش گانے چلا کر ویڈیو بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

پولیس نے مین روڈ پر اونچی آواز میں فحش گانا چلا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم قصور روڈ پر کھڑے ہو کر فحش گانا چلا رہا تھا اور اس دوران ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم نے "مینٹل منڈے" کے نام سے ٹک ٹاک آئی ڈی بنا رکھی تھی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم جعفر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔