موٹرسائیکل کی حد رفتار60کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر

 محکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کابینہ کی منظوری سے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی، کابینہ کی منظوری پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔