پاکستانی نژاد جج کے فیصلے پر ٹرمپ کو اہم حکمنامہ واپس لینا پڑگیا

    واشنگٹن (آئی این پی )پاکستانی نژاد امریکی وفاقی جج کے فیصلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وفاقی امداد منجمد کرنے کا حکمنامہ واپس لینا پڑگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج ہوا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی امداد سے متعلق صدارتی حکم نامہ پر عملدرآمد پاکستانی امریکن خاتون جج لورین علی خان نے رکوایا۔ رپورٹ کے مطابق 41 سالہ لورین علی خان وفاقی ڈسٹرکٹ جج کے عہدے پر تعینات ہیں۔