خیبرپختونخوا نے بھی وفاق سے حصہ نہ ملنے کا جواب مانگ لیا

 قبائلی علاقوں کیلئے ایک ہزار ارب روپے کا وعدہ کیا گیا، ابھی تک چھ سو ارب روپے ملے
 دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبہ اپنے 50 ارب روپے خرچ چکا ہے:مشیر خزانہ مزمل اسلم
 پشاور(آئی این پی )وفاق کی جانب سے صوبے کو وفاق سے مختلف مدوں میں ملنے والی رقم کا حساب مانگنے پر حکومت خیبرپخونخوا نے بھی وفاق کے ذمے این ایف سی، بجلی کے خالص منافع اور دیگر مدوں میں حصہ نہ ملنے کا حساب کتاب مانگ لیا۔مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کو ٹیوشن کی ضرورت ہے، گورنر جو حساب کتاب مانگ رہے ہیں، اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، گورنر بھی ہمیں حساب دیں کہ وفاق صوبے کا حق کیوں روکا ہوا ہے، قبائلی علاقوں کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا وعدہ کیا گیا، ابھی تک چھ سو ارب روپے ملے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبہ اپنے 50 ارب روپے خرچ چکا ہے، نیٹ ہائیڈر پرافٹ میں 15سو ارب روپے بنتے ہیں دو ارب روپے ملے۔ ایک انٹرویو میں مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ٹیوشن لین کی ضرورت ہے کیونکہ وہ کبھی خیبرپختونخو اسمبلی کے رکن نہیں رہے، یہ حساب کتاب اسمبلی میں پیش ہوتے رہتے ییں، ان کے بھائی اسمبلی میں ہیں تو ان کے ذریعے وہ ریکارڈ منگوا سکتے ہیں