836چالان،16 لاکھ 60 ہزار کے جرمانے

اوکاڑہ،دیپالپور(خصوصی رپورٹ)ضلع اوکاڑہ میں ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کیلئے کارروائیاں تیز،اہم شاہراہوں پرانفورسمنٹ پوائنٹس قائم،۔24 گھنٹوں میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر شہریوں کے836 چالان ، 16 لاکھ 60 ہزار کے جرمانے کئے گئے۔درجنوں گاڑیاں بند کر دی گئیں جبکہ ہائی ویز پر حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے جمیل ساجد ریجنل آفیسر کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پولیس پوسٹ 48ٹوایل اور شاہراہوں پر روڈ یوزرز کو قوانین پر عملدر آمد یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔