پرانے میٹرز کا ڈیٹا ڈائون لوڈ کیا جائے گا، جسکی بنیاد پر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائیگا
لاہور (یواین پی) صارفین کے بجلی میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز چارج کرنے کے معاملے پر اہم ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ نیپرا کی ہدایات پر لیسکو کو خراب اور جلنے والے میٹرز فوری طور پر تبدیل کر کے ان کا ڈیٹا ڈائون لوڈ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، جس کے لیے باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے