ڈی سی کے نشتر زون کے مختلف مقامات کے دورے

لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی سی سید موسیٰ رضا نے تحصیل نشتر زون کے مختلف مقامات کے دورے کئے۔ یوحنا آباد، اشفاق آباد و اطراف میں صفائی و انسداد تجاوزات اقدامات کا جائزہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی نے بریفنگ دی۔ ڈی سی کا کہنا تھا شہریوں کو کوڑا کرکٹ کوڑا دان میں ڈالنے کی آگاہی دی جائے، تجاوزات کے خاتمے کے لئے کارروائیاں مزید تیز کریں۔